اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور این بی پی کے تعاون سے قومی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ 5 اگست سے این بی پی سپورٹس کمپلیکس کے سنوکر جمنازیم ،کراچی میں شروع ہوگی۔ فیڈریشن کے ترجمان نوید کباڈیہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے ہونگے، معروف انٹرنیشنل کیوئسٹ اسجد اقبال اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔