14.9 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومقومی خبریںقومی سطح پر صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے باہمی تعاون...

قومی سطح پر صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے باہمی تعاون اور رابطے کو مزید مستحکم کیا جائے گا،وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ قومی سطح پر صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے باہمی تعاون اور رابطے کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی سے ٹیلیفونک رابطہ کے دوران کیا ۔

دونوں رہنمائوں نے صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے ، مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا اور عوامی خدمت کے عزم کا اظہار کیا ۔اس حوالے سے مشترکہ منصوبوں اور پالیسیوں پر جلد عملی اقدامات اٹھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان صحت کے شعبے میں ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا ۔ بالخصوص کے پی کے کی عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کئے جائینگے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے باہمی تعاون اور رابطے کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔صوبائی وزراء صحت نے بھی پاکستان کے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ملکر کام کرنے کا پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مربوط کوآرڈینیشن وفاق اور صوبوں کے درمیان صحت کے معاملات میں ہم آہنگی کی علامت ہے ۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران مشیر صحت خیبر پختونخواہ نے کہا وفاق اور صوبوں کی مربوط کوآرڈینیشن سے صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572811

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں