قومی سلامتی کمیٹی نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے دہشت گردوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعظم

215

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) نے گھنٹوں طویل غور و خوض کے بعد کل کچھ اہم فیصلے کئے ہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ان میں سے دو فیصلے نمایاں ہیں،

ریاست پاکستان اپنی رٹ کو چیلنج کرنے والے دہشت گردوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی اور امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی روڈ میپ سے معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔