اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلے کے مطابق سفارتی سطح پر اقدامات اٹھا لئے گئے ہیں۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 3 مارچ کو ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں لیے گئے فیصلے کی روشنی میں سفارتی ذرائع سے مطلوبہ اقدامات کئے گئے ہیں۔