34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںقومی سماجی و اقتصادی رجسٹری اپڈیشن بی آئی ایس پی کا ایک...

قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری اپڈیشن بی آئی ایس پی کا ایک اور سنگ میل ہوگا، ماروی میمن

- Advertisement -

ہری پور ۔ 12 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے کہا ہے کہ قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری این ایس ای آر اپڈیشن بی آئی ایس پی کا ایک اور سنگ میل ہوگا۔ بی آئی ایس پی نے این ایس ای آر کو اپڈیٹ کرنے کیلئے اپنی تمام تر کوششوں کو تیز کردیا ہے۔مستحقین تک رسائی میں در پیش مشکلات اور امن کی صورت حال جیسے تمام عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے ، نئے سروے میں جدید طریقہ کار کو اپنایا جائےگا۔ کسی قسم کی سیاسی مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور بی آئی ایس پی اس بات کو یقینی بنائے گا کہ نئے غربت سروے میں کوئی مستحق شامل ہونے سے نہ رہ جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4658

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں