قومی فاسٹ بائولر حسن علی کی ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل

48

ہرارے۔1مئی (اے پی پی):پاکستانی فاسٹ بائولر حسن علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی۔ انہوں نے یہ اعزاز زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا۔ 26 سالہ حسن علی نے ہرارے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں تباہ کن بائولنگ کی اور مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

پہلی اننگز میں انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ دوسری اننگز میں 36 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جو ان کے کیریئر کی بہترین بائولنگ ہے۔ اس طرح انہوں نے 12 ٹیسٹ کی 23 اننگز میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی۔ وہ اب تک 52 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔