قومی ٹیم 18 ویں ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کرےگی

159

اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) چار رکنی قومی ٹیم 18 ویں ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کرےگی۔ چیمپئن شپ (آج) بدھ سے چائنیز تائپے میں شروع ہوگی۔ ایونٹ میںگرین شرٹس تیسری بار اعزاز کے دفاع کےلئے قسمت آزمائی کرےنگے۔ چار رکنی ٹیم میں فرحان زمان، طیب اسلم، فرحان محبوب اور اسرار گل شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ فہیم گل کوچ اور عامرنواز مینجر ہوں گے۔ چیمپئن شپ 16 مئی تک جاری رہے گی۔