قومی ٹیم ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،عامر نواز

222

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے کہا ہے کہ قومی ٹیم 18ویں ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرےگی۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 18 ویں ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ 11 مئی سے چائنیزتائپے میں شروع ہوگی جس میں ایشین ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے اور قومی ٹیم کے کھلاڑی تیسری بار اعزاز کے دفاع کےلئے قسمت آزمائی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں چار کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے