قومی کرکٹ اسکواڈ آج دبئی میں اپنے نیٹ سیشنز کا آغاز کرے گا،ترجمان پی سی بی

61
آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، سعد بیگ قیادت کریں گے

لاہور۔16اکتوبر (اے پی پی):قومی کرکٹ اسکواڈ آج اتوار کو دبئی میں اپنے نیٹ سیشنز کا آغاز کرے گا۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی کرکٹ اسکواڈ نے دبئی کے مقامی ہوٹل میں پہلے روز جم سیشن کیا اور کھلاڑیوں نے دو گھنٹے پر مشتمل جم سیشن میں حصہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں نے ریکوری کے لیے پول سیشن بھی کیا جبکہ قومی کرکٹ اسکواڈ ورلڈ ٹی’ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلہ میں آج اتوار کے روز دبئی میں اپنے نیٹ سیشنز کا با قاعدہ آغاز کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسکواڈ آج اتوار کی شام 6 بجے سے آئی سی سی اکیڈمی کے گرائونڈ میں نیٹ سیشن کرے گا جبکہ قومی اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن تین گھنٹے تک جاری رہے گا۔