لاہور۔27اکتوبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ تینوں ایک روزہ انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ یہ ٹور ابتدائی طور پر رواں سال ستمبر،اکتوبر میں شیڈول تھا۔ جسے جنوبی افریقہ میں کوویڈ19 کے پھیلائو کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔پاکستان نے فیوچر ٹور پروگرام میں شامل دورہ زمبابوے پر بھی آمادگی ظاہر کردی ہے۔ 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل دورے کی حتمی تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔