لاہور۔9 جولائی(اے پی پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کو جیتنے کےلئے انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں فیورٹ ہیں لیکن انگلینڈ کی ٹیم کو مضبوط بیٹنگ کی وجہ سے تھوڑی سی برتری حاصل ہے ،قذافی سٹیڈیم لاہور میں اوپنر بابر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں اچھی ہیں تاہم انگلینڈ کے اوپنر ٹیم کو مضبوط بنیاد دے رہے ہیں اور اسے تھوڑی سی سبقت حاصل ہے،امام الحق نے کہاکہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل نہ کرنے کا پوری ٹیم کو دکھ ہے،ہم کم رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکے،ہم نے پوری کوشش کی لیکن نتائج توقع کے مطابق نہیں آئے تاہم ویسٹ انڈیز اور بھارت کےخلاف میچز ہار کر دوبارہ کم بیک کرنا ٹیم کے لئے بہت اچھا ہے،ویسٹ انڈیز کےخلاف میچ میں رن ریٹ بہت کم ہوا جو کہ آخری میچ تک برقرار رہا،آسٹریلیا کےخلاف میچ جیت سکتے تھے اور میں غلط شارٹ کھیل کر آﺅٹ ہواسلئے آسٹریلیا کے خلاف میچ ہارنے کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں