قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور بلے باز یونس خان اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آخری میچ 10مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلیں گے

131

اسلام آباد ۔ 04 مئی (اے پی پی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کپتان مصباح الحق اور بلے باز یونس خان اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آخری میچ 10مئی کو ونڈسر پارک روسیو ڈومینیکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا، یہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ ہوگا۔ اس میں شرکت کے بعد مصباح الحق اور یونس خان ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے، دونوں لیجنڈ بلے باز اپنے آخری ٹیسٹ کو یادگار بنانے کےلئے بھرپور کوشش کریں گے