27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںقومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کےلئے ان کے آن لائن فزیکل...

قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کےلئے ان کے آن لائن فزیکل فٹنس ٹیسٹ شروع ہوگئے

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 6 جولائی(اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کےلئے ان کے آن لائن فزیکل فٹنس ٹیسٹ پیر کو شروع کر دیئے ہیں، کو چز کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ روزانہ 2 گھنٹے 4 سے 6 بجے تک لے رہے ہیں، پی بی سی سی مختلف شہروں میں کھلاڑیوں ٹیسٹ مرحلہ وار لے گی اور کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا سسلسلہ 15جولائی تک مکمل ہو جائے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کو نیا سنٹرل کنٹریکٹ فزیکل فٹنس کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے پیر کو قومی بلائنڈ کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ شروع کئے گئے ہیں، روزانہ قومی کھلاڑیوں کے دو گھنٹے ٹیسٹ لے گی، ٹیسٹ میں پاس ہونے والے 17 قومی بلائنڈ کھلاڑیوں کو یکم جولائی سے دسمبر تک6 ماہ کےلئے سنٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ سیمت دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں جس کی وجہ سے پی بی سی سی نے 17 کھلاڑیوں کو یکم جولائی سے دسمبر تک 6 ماہ کےلئے فزیکل فٹنس کی بنیاد پر سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ دینے کےلئے 40 کھلاڑیوں کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ 6 جولائی سے 15جولائی تک لیا جائے گا جس کے بعد ان میں سے 17 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ کےلئے منتحب کیا جائے گا، پی بی سی سی سنٹرل کنٹریکٹ میں منتحب ممکنہ 17 کھلاڑیوں کا اعلان 20 جولائی کو کرے گی۔ سیّد سلطان شاہ نے کہا کہ نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں میں اے کیٹگری میں 2 کھلاڑی، بی کیٹگری میں 4 جبکہ سی کیٹگری میں11 کھلاڑی شامل ہوں گے۔ تینوں کیٹگری کے کھلاڑیوں کو بالترتیب 15 ہزار، 12 ہزار اور 10 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔ قومی کھلاڑیوں کا سنٹرل کنٹریکٹ جولائی سے دسمبر تک 6 ماہ کےلئے ہوگا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایس او پیز کے تحت کھیلوں کی سرگرمیاں بالخصوص کرکٹ کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے 15مارچ سے تمام بلائنڈ کھلاڑی گھروں تک میں محدود ہو کر رہ گئے ہیں، اب پی بی سی سی کی ہدایت کے مطابق تمام 40 کھلاڑیوں کے کوچز اور دیگر سٹاف آن لائن فزیکل فٹنس ٹیسٹ لے رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=205979

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں