لازوال دھنوں کے خالق نثاربزمی کی سالگرہ منائی گئی

178

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):لازوال دھنوں کے خالق نثاربزمی کی سالگرہ اتوار کومنائی گئی،نثاربزمی کونیم کلاسیکی دھنوں سے لے کرفوک اورپاپ میوزک کی کمپوزیشن سمیت ہر طرح کی بندشوں میں کمال حاصل تھا۔نثار بزمی نے محمد رفیع، احمد رشدی، مہدی حسن اور نورجہاں جیسے منجھے ہوئے گلوکاروں کے ساتھ ساتھ رونا لیلٰی اوراخلاق احمد جیسی آوازوں کو بھی نکھرنے اور سنورنے کا موقع دیا۔نثار بزمی کا اصل نام سید نثار احمد تھا۔ نثاربزمی یکم دسمبر 1924 میں ممبئی کے نزدیک ایک قصبے میں مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔

عظیم موسیقار22 مارچ 2007 کو اس دارفانی سے کوچ کر گئے لیکن ان کی تخلیق کردہ موسیقی آج بھی کروڑوں لوگوں کو مسحورکردیتی ہے۔ نثار بزمی کی سالگرہ کے موقع پر موسیقی سے پیار کرنے والوں اور شو بز انڈسٹری سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے طبقات کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔