لاس اینجلس میں ایک اور علاقے میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی ، 50 ہزار افراد کو انخلا کا حکم

121
fire in the forests of Los Angeles, USA
fire in the forests of Los Angeles, USA

کیلی فورنیا ڈیپارٹمنٹ آف فاریسٹری اینڈ فائر پروٹیکشن کے مطابق نئی آگ (جسے ہیوز فائر کا نام دیا گیا)بدھ کی صبح بھڑک اٹھی اور اس نے 9 ہزار ایکڑ سے زیادہ اراضی کو متاثر کیا ہ،ے اس پر قابو پانے کی کوششیں فوری طور پر کامیاب نہیں ہو سکیں۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نئی آگ شمال مغربی لاس اینجلس میں تفریحی لیک کاسٹیک کے قریب ہے جو ایٹن اور پلیسیڈز کی آگ سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، ان دونوں علاقوں میں جنگلا ت میں تین ہفتوں سے آگ لگی ہوئی ہے۔

کیلی فورنیا ڈیپارٹمنٹ آف فاریسٹری اینڈ فائر پروٹیکشن کے اعداد و شمار کے مطابق پیلیسیڈز میں لگی آگ نے 23,448 ایکڑ رقبے کو خاکستر کر دیا ہے ، اس آگ پر اب تک 68 فیصد پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ایٹن کی آگ نے 14,021 ایکڑ رقبہ جھلسا دیا ،اس پر 91 فیصد تک قابو پالیا گیا ہے۔ امریکی حکام نے نارتھ لیک ہلز ایلیمنٹری سکول، کاسٹیک ایلیمنٹری سکول اور کاسٹیک مڈل سکول کے قریبی علاقوں کے مکینوں کو انخلا کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

حکام کے مطابق کیلیفورنیا ہائی وے پٹرول نے کہا ہے کہ دو کاسٹیک سکولوں کے طلبہ کو رالف کے گروسری سٹور کی پارکنگ میں جبکہ نارتھ لیک سے تعلق رکھنے والوں کو سپورٹس کمپلیکس میں لے جایا گیا ہے ۔واضح رہے کہ قبل ازیں لاس اینجلس میں پانچ مقامات پر آگ لگی تھی جسے پیلیسڈزفائر، ایٹن فائر، ہرسٹ فائر، سن سیٹ فائر اور لڈیا فائر کے نام دیے گئے