لالچ میں نہ آئیں،کہیں ہنی ٹریپ نہ ہو جائیں،محتاط رہیں،محفوظ رہیں، آر پی او ملتان کا عوام الناس کے نام پیغام

91

ملتان۔ 08 فروری (اے پی پی):آر پی او ملتان کیپٹن(ر) سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ عوام الناس لالچ میں نہ آئیں، کہیں ہنی ٹریپ نہ ہو جائیں،شہری محتاط رہیں اور محفوظ رہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں ہنی ٹریپ کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر عوام الناس کے نام جاری اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہنی ٹریپ اغواء کاروں کی چال ہےجس میں اغوا کارسستی گاڑی،ٹریکٹر و موٹر سائیکل و دیگر اشیاء کی خریداری کالالچ دیکر،نوکری و کاروبار کا جھانسہ دیکر،لڑکی کی دلفریب آواز میں دوستی و شادی کا جھانسہ دیکر شہریوں کو کچے کے علاقہ میں بلاتے ہیں اور پھر اغواء کر کے تاوان کا مطالبہ کرتے ہیں

شہری کسی بھی ایسی کال یا آفر کے جھانسے میں ہرگز نہ آئیں،ایسی کسی کال یا انجان شخص کی طرف سے آفر موصول ہونے کی صورت میں پولیس کو فوری اطلاع کریں۔آر پی او نے مزید کہا کہ نا معلوم نمبر سے آئی کسی خاتون کی کال اغوا کاروں کی چال ہو سکتی ہے،شادی،سستی گاڑی وٹریکٹر اور دیگر اشیاء کی خریداری کے لالچ میں آکر کچے کے علاقے اور سندھ کا سفر سوچ سمجھ کر کریں،ایسے کسی کام سے کچے یا سندھ جانا ضروری ہو تو متعلقہ یا نزدیکی پولیس اسٹیشن سے تصدیق لازمی کرلیں،سندھ اور کچے کے ڈاکو اغوا کر کے آپکی فیملی سے تاوان طلب کرتے ہیں،شہری محتاط رہیں اور محفوظ رہیں۔