لاپتہ مصری طیارے کی تلاش کرنے والی ٹیموں کا مزید انسانی باقیات دریافت کرنے کا دعویٰ

136

قاہرہ ۔ 4 جولائی (اے پی پی) رواں سال مئی میں لاپتہ ہونے والے مصری طیارے کی تلاش کرنے والی ٹیموں نے مزید انسانی باقیات دریافت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ یہ طیارہ بحریہ روم میں گر کر تباہ ہوگیا تھا ۔ طیارے کی تلاش کرنے والے بحری جہاز جان لیتھ برج کے سربراہ کے مطابق یہ انسانی باقیات طیارے کے لاپتہ ہونے والے مقام سے ملی ہیں جنہیں اکٹھا کر کے ڈی این اے ٹیسٹ کےلئے لیبارٹری بھجوا دیا ہے جبکہ بحری جہاز نے باقی افراد کی تلاش کےلئے بحیرہ روم میں تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔