لاڑکانہ ،رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال کی کھلی کچہری،عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات دیے

108
پنجاب میں پی پی پی کی ضلعی سطح پر نامزدگیوں کیلئے صوبائی ٹاسک کمیٹی برائے تنظیمی امور قائم

ا لاڑکانہ۔ 17 مئی (اے پی پی):پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سہیل انور نے عوامی مسائل کے حل کے لیے سیال ہاؤس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے حلقے کے عوام کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے احکامات جاری کیے۔

سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری اور ایم پی اے فریال تالپور کی خصوصی ہدایت پر سیال ہاؤس میں روزانہ کی بنیاد پر عوام کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں درپیش مشکلات میں کمی آسکے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے رواں سال کے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے بڑی رقم مختص کی ہے جس کی منظوری کے بعد لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں میں میگا پراجیکٹس پر کام شروع کیا جائے گا تاکہ عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جاسکے، اس سلسلے میں سندھ کابینہ کے اراکین پورے صوبے کے دورے پر ہیں جو بجٹ میں سکیمیں اور دیگر ترقیاتی کام شامل کرنے کے لیے تجاویز حاصل کررہے ہیں تاکہ عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا جاسکے۔