لاڑکانہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کاسالانہ نووکیشن ، بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلباوطالبات میں میڈلز تقسیم

185

لاڑکانہ۔7دسمبر (اے پی پی):شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کا 6 واں کانووکیشن آریجا کیمپس میں منعقد کیا گیا ، کانووکیشن کی صدارت شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے کی ، جبکہ مہمانان خصوصی کے طور پر بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی سکھر کے وائس چانسلر پروفیسر تہمینہ ناگراج اور لاڑکانہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر عثمان کیریو نے شرکت کی۔ کانووکیشن میں بہترین کارکردگی پر 23 میڈلز دیئے گئے اور مجموعی طورپر طالبات نے 21 میڈلز حاصل کئے جبک طلبہ صرف دو میڈلز حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے ،سیشن 2018-19 کے بہترین گریجویٹس ایس ایم بی بی ایم یو لاڑکانہ میڈلسٹ ایم بی بی ایس پروگرام

ڈاکٹر ساکشی بجاج پہلی پوزیشن ،ڈاکٹر ارم مرتضیٰ دوسری پوزیشن، ڈاکٹر ثناءانور تیسری پوزیشن،بیچ 47 سی ایم سی لاڑکانہ میڈلسٹ، ڈاکٹر ساکشی بجاج پہلی پوزیشن ،ڈاکٹر ارم مرتضیٰ دوسری پوزیشن ،ڈاکٹر ثناءانور تیسری پوزیشن،بیچ 16 جی ایم ایم ایم سی سکھر ،ڈاکٹر تسلیم نواز پہلی پوزیشن ،ڈاکٹر وینیٹی دوسری پوزیشن ،ڈاکٹر اقصیٰ تیسری پوزیشن،بیچ 9 بی اے ڈی سی لاڑکانہ میڈلسٹ،ڈاکٹر نندیتا پہلی پوزیشن،ڈاکٹر جویریہ پروین دوسری پوزیشن ،ڈاکٹر اریکا تیسری پوزیشن،بیچ-02 انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی لاڑکانہ میڈلسٹ ،ڈاکٹر رفیعہ حبیب پہلی پوزیشن ،ڈاکٹر ردا فاطمہ 2 پوزیشن ،پرتھنا رانی تیسری پوزیشن،Batch-03 BSN جنرک BCON لاڑکانہ میڈلسٹ

،طاہرہ 1™ پوزیشن ،بشریٰ اسلم دوسری پوزیشن ،صباحت پرویز دوسری پوزیشن ،زاہدہ پروین تیسری پوزیشن،بیچ-05 پوسٹ RN BCON لاڑکانہ میڈلسٹ وقاص پہلی پوزیشن ،ساجدہ پروین دوسری پوزیشن ،فاطمہ خاتون تیسری پوزیشن ،مریم تیسری پوزیشن،خصوصی یادگاری ایوارڈ کانووکیشن 2024 ،میڈیسن میں پروفیسر وزیر محمد شیخ میموریل ایوارڈ ڈاکٹر ارم سی ایم سی ،شعبہ یورولوجی کی طرف سے سرجری میں پروفیسر نور احمد بلوچ میموریل ایوارڈ ،ڈاکٹر ثناءانور سی ایم سی، پروفیسر غلام رسول قریشی میموریل ایوارڈ برائے پیتھالوجی پروفیسر حکیم علی ابڑو ،عدنان مہر جی ایم ایم سی ،انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر علی اکبر سیال کو بہترین محقق کا میموریل ایوارڈعروج فاطمہ انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی

کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے کہا کہ ہم جلد ہیلتھ ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ شروع کرنے جارہے ہیں ، کیونکہ آنے والا دور ہیلتھ ٹیکنالوجی کا ہے ، ہم نے تحقیق کے میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے ، ہم نے تحقیق کے حوالے سے ایک اپنے پہچان بنائی ہے ،بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی سکھر کی وائس چانسلر پروفیسر تہمینہ ناگراج نے کہا کہ آج کے دن کے پیچھے طلبہ و طالبات نے راتوں کی نیند قربان کی ہے، تب جاکے یے دن میسر آتا ہے ، انہوں نے والدین ، اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی ۔لاڑکانہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد عثمان کیریو نے آج کا دن طالب علموں اور ان کے والدین کا دن ہے

کانووکیشن حقیقت میں عملی زندگی کی طرف پہلا قدم ہے ،سیکریٹری کانووکیشن پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ عباسی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کانووکیشن کی آرگنائزنگ کمیٹی اور ممبران کو کامیاب کانووکیشن کی مبارکباد دی ۔کانووکیشن میں چیئرمین ضلع کائونسل اعجاز احمد لغاری ، ایس ایس پی لاڑکانہ روحل کھوسو ، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ شرجیل نور چنہ سمیت مختلف مکتبٍ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات ، سیاسی ، سماجی اور صحافتی رہنماﺅں نے بھی شرکت کی۔