لاڑکانہ۔18فروری (اے پی پی):ميئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔وائس چانسلر پروفيسر نصرت شاہ، پرنسپل ڈاکٹر ضمیر سومرو، ایم ایس نیاز ڈہر، ڈاکٹر فوزیہ چانڈیو و دیگر نے بھی پودے لگائے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماحول کو تندرست بنانے اور فضائی آلودگی کو ختم کرنے کیلئے درخت اہم کردار ادا کرتا ہے.دریں اثناء میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر نے فاطمید فائونڈیشن لیبارٹری میں تھیلسمیا کے مریضوں سے ملاقات کی۔
لیبارٹری کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔میئر لاڑکانہ نے تھیلسمیا کے مریضوں کو بلڈ عطیہ کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن میں ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔