لاڑکانہ میں جشن آزادی کے حوالے سے ریلیاں نکالنے کا سلسلہ جاری

147

لاڑکانہ ۔ 12 اگست (اے پی پی) لاڑکانہ میں جشن آزادی کے حوالے سے ریلیاں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ لاڑکانہ انتظامیہ سمیت مختلف تعلیمی اداروں گورنمنٹ ڈگری کالج اور گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کے اساتذہ و طلبہ کی جانب سے جشن آزادی کو شایان شان سے منانے کے لئے ریلی نکالی گئی جو کہ پائلیٹ ہائر سیکنڈری اسکول سے پریس کلب تک پہنچی۔ ریلی میں لاڑکانہ میئر اسلم شیخ، اسسٹنٹ کمشنر مسعود بھٹو، پرنسپل پائلیٹ اسکول دیدار مغیری اور بڑی تعداد میں اسکول کے طلبہ و طالبات، اساتذہ، پولیس افسران سمیت دیگر سرکاری محکموں کے افسران و ملازمین شامل تھے۔