لاڑکانہ۔ 04 مئی (اے پی پی):لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری، روپوش اور مطلوب 11 ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ چنگچی رکشہ، موٹرسائیکل، 2 قیمتی موبائل فونز، چرس اور شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔ اتوار کو ایس ایس پی لاڑکانہ احمد فیصل چودھری نے میڈیا کو بتایا کہ شہید ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو پولیس نے رسول آباد سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے 2 ملزمان سجاد مستوئی اور مختیار بلیدی کو اولڈ بس اسٹینڈ سے ملزم بگن عرف نور حسین جاگیرانی کو شراب کی 8 بوتلوں سمیت
دڑی پولیس نے پھل روڈ سے ڈرگ ڈیلر امام الدین میرانی کو ایک کلو سے زائد چرس سمیت، سچل پولیس نے اشتہاری ملزم عبدالغفار کھکھرانی کو، نوڈیرو پولیس نے اشتہاری ملزم عمران گوپانگ کو، رتوڈیرو پولیس نے درگاہ مبارک شاہ سے ملزم عمران چنو کو چرس سمیت، ڈوکری پولیس نے ریلوے ٹریک گجھڑ روڈ سے ملزم شکیل بروہی کو چرس سمیت، انچارج مددگار بیس 2 نے سہیل نامی اشتہاری ملزم کو، تھانہ یونیورسٹی پولیس نے مولوی شاخ سے راضی خان شر قتل کیس میں ملوث دو ملزمان مستی خان شر اور نثار شر کو آلائے قتل پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592435