26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاڑکانہ پولیس کے سرچ آپریشنز ،21 ملزمان گرفتار

لاڑکانہ پولیس کے سرچ آپریشنز ،21 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

لاڑکانہ۔21اپریل (اے پی پی):لاڑکانہ کی مختلف سب ڈویژنز کی پولیس نے سرچ آپریشنز کے دوران 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری کی ہدایات و احکامات کی روشنی میں لاڑکانہ پولیس نے وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے عادی مجرموں کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مختلف سب ڈویژنز کے تھانوں کی پولیس نے ماہوٹا بقاپور، ایس آئی بی سیال، ہٹڑی غلام شاہ، حیدری، باڈھ، تحصیل اور باقرانی کے گرد و نواح میں سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ و مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کر کے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی۔ضلع بھر میں سرچ آپریشن کے دوران 21 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

گرفتار ملزمان قتل،چوری، ڈکیتی،منشیات فروشی اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث اشتہاری و روپوش ہیں۔کارروائیوں کے دوران دو عدد کلاشنکوف،پسٹل،ریوالور،شارٹ گنز، چھینی جانے والی موٹر سائیکل، قیمتی موبائل فون اور منشیات برآمدکر لی گئیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585228

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں