33.8 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاڑکانہ،تھانہ الله آباد کی حدود میں قتل کا معاملہ،ایس ایس پی نے...

لاڑکانہ،تھانہ الله آباد کی حدود میں قتل کا معاملہ،ایس ایس پی نے نوٹس لے لیا

- Advertisement -

لاڑکانہ۔24اپریل (اے پی پی):تھانہ الله آباد کی حدود میں برکت نوحانی کے قتل والے معاملے کا ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری نے نوٹس لے لیا۔متعلقہ ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کر لی۔

ایس ایچ او تھانہ اللہ آباد کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق قتل واقعہ ذاتی رنجش ذاتی تنازعے کا شاخسانہ ہے،ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے جو کہ مقتول کے کزن ہیں،ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے پولیس ٹیمیں روانی کر دی گئی ہیں۔مقتول کا پوسٹ مارٹم کروانے سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے چوری کیس میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق آئی سی پی پی دوست علی انسپکٹر امداد علی چانڈیو نے بمعہ اسٹاف کے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے دوست علی کے چوری کیس میں مطلوب ملزم فرزند علی کھوسہ کو گرفتار کر لیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587048

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں