لاڑکانہ،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں26 فروری صبح 11 بجے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا،اعلامیہ

95
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

لاڑکانہ۔24فروری (اے پی پی):ریجنل ڈائریکٹر (محتسب) لاڑکانہ علی اکبر جاگیرانی نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس لاڑکانہ میں 26 فروری 2025 کو صبح 11 بجے ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ٹریژری آفس کے حوالے سے سرکاری ملازمین اور عام لوگوں کے مسائل حل کئے جائیں گے۔

ضلعی دفتر کے افسران و ملازمین کو کھلے مباحثے میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ لوگوں کو اپنے مسائل پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب ایسی ہی ایک اور کھلی کچہری کا انعقاد ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس قمبر شہدادکوٹ میں 27 فروری 2025 کو صبح 11 بجے کیا گیا ہے جس میں ریجنل ڈائریکٹر ملازمین کے مسائل سنیں گے۔