لاہور۔1نومبر (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام نامور تاریخ دان علی عثمان قاسمی کے ساتھ پاکستان کی تاریخ میں آرکائیوز اور میوزیم کا کردار بارے اہم نشست کا انعقاد کیا گیا۔نشست کو مناحل رضا نے ماڈریٹ کیا۔ نشست میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ کے طلبہ سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
علی عثمان قاسمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سنجیدہ تاریخی شعور کے بغیر عمدہ ادب کا تصور محال ہے،تاریخ کے اوراق اپنے اندر لامتناہی پہلو رکھتے ہیں،آرکائیوز میں بہتری کی گنجائش ہمیشہ سے رہی ہے،ماڈرن ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے،کیٹیلوگ کئے بغیر آرکائیوز میٹریل کا بچا نا ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ علمی و ادبی نشستوں کا انعقاد مثبت معاشرے کی تشکیل کے لئے لازم ہے۔
نشست کے اختتام پر شرکا نے بھر پور سوال کئے جن کے جوابات دیئے گئے۔الحمرا آرٹس کونسل نوجوانوں کی ذہنی نشونما میں اضافے کے لئے ایسے سیشن کا انعقاد کرتا ہے جنہیں بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=519934