33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور آپریشن، 3000 تجاوزات کا خاتمہ

لاہور آپریشن، 3000 تجاوزات کا خاتمہ

- Advertisement -

لاہور۔12مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی قیادت میں شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف مربوط آپریشن کے دوران 3000 سے زائد تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے 23 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ آپریشن شاہدرہ، جی ٹی روڈ، باغبانپورہ، جیل روڈ، نسبت روڈ اور مال روڈ سمیت متعدد علاقوں میں انجام دیا گیا۔

اس دوران نہ صرف فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قبضہ ختم کیا گیا بلکہ بینرز، پوسٹرز اور دیگر بصری آلودگی کا باعث بننے والے مواد کو بھی ہٹا دیا گیا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے چیف آفیسر کے مطابق شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے مانیٹرنگ اور کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ایم او آر کاشف جلیل نے بتایا کہ تجاوزات ہٹانے سے قبل نوٹس اور انتباہات جاری کیے گئے تھے۔

- Advertisement -

سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا نے واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور کسی کو بھی تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی بڑھانے اور شہریوں کی وسیع سڑکوں تک رسائی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، اور تجاوزات کے خلاف کارروائی میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595965

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں