لاہور اسلام آباد موٹروے ٹریفک کیلئے بند ہے،ترجمان ٹریفک پولیس

193
Motorway
Motorwy

لاہور۔11نومبر (اے پی پی):شہر لاہور کے گردونواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ بہت کم رہ گئی۔ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور ، اسلام آباد موٹروے ٹریفک کیلئے بند ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے حکم پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ سرکل افسران کو داخلی و خارجی راستوں پر موجود رہنے کی ہدایت کر دی۔ترجمان نے بتایا کہ موٹرویز کی بندش سے شہر میں غیر معمولی لوڈ بڑھ گیا ہے، ٹریفک افسران کو ریفلیکٹرز، فلیشر لائیٹس استعمال کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔