23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںلاہور-اسلام آباد موٹروے پر ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ، نئے نرخ...

لاہور-اسلام آباد موٹروے پر ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ، نئے نرخ لاگو

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے لاہور-اسلام آباد موٹروے (ایم-2) پر گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ کر دیا ہے جو 26 اگست 2025ء سے باقاعدہ طور پر نافذ ہو چکا ہے۔

این ایچ اے کے مطابق یہ اضافہ اس کنسیشن معاہدے کے تحت کیا گیا ہے جو 23 اپریل 2014ء کو این ایچ اے اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی ذیلی کمپنی "موٹروے آپریشنز اینڈ ری ہیبیلیٹیشن انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ” کے درمیان طے پایا تھا۔

- Advertisement -

معاہدے کے مطابق موٹروے کی اوورلے اور جدید سہولیات کے لیے بیس سالہ منصوبے میں ہر دو سال بعد ٹول ریٹس میں 10 فیصد اضافہ کیا جانا ہے۔لاہور سے اسلام آباد سفر کرنے والی مختلف اقسام کی گاڑیوں جن میں کار، جیپ اور ٹیکسی کے لیے 1,330 روپے، ویگن کے لیے 2,240 روپے، بس کے لیے 3,130 روپے، دو ایکسل ٹرک کے لیے 4,460 روپے، تین ایکسل ٹرک کے لیے 5,800 روپے جبکہ آرٹی کیولیٹڈ ٹرک کے لیے 7,460 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

این ایچ اے کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ موٹروے پر سڑکوں کی بہتری اور جدید سہولیات کی فراہمی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے اور یہ شرحیں 25 اگست 2026ء تک برقرار رہیں گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں