لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ادارے کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلیے ڈریس کوڈ کو لازمی قرار دے دیا، ترجمان لیسکو

180

لاہور۔31جولائی (اے پی پی):لیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئرشاہد حیدر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ادارے کے تشخص کو اجاگر کرنے اور پیشہ وارانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ڈریس کوڈ کا خاص خیال رکھا جائے۔

تمام افسران اور عملہ پینٹ شرٹ کے ساتھ ٹائی جبکہ شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ لازمی پہنیں، تمام ٹیکنکل سٹاف، ڈرائیورز اور نائب قاصد یونیفارم لازمی پہنیں۔

انجینئر شاہد حیدر نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ خود بھی ڈریس کوڈ کی پابندی کریں اور اپنے متعلقہ سٹاف کو بھی سختی سے ڈریس کوڈ پر عمل کرنے کا پابند کریں ۔