لاہور۔8فروری (اے پی پی):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے بہترین انعقاد کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق ہفتے کے روز منعقدہ اس تقریب میں سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سالانہ و سپلیمنٹری امتحانات 2024 کے بہترین انعقاد کروانے پر 90 بورڈ ملازمین و افسران کو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں نے لاہور تعلیمی بورڈ کو مثالی ادارہ بنانے کے لیے اچھے کام کرنے والے افسران و ملازمین کی کارکردگی کو سراہا۔واضح رہے کہ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ، چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید ، کمشنر لاہور ڈویژن / چیئرمین بورڈ زید بن مقصود اور سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر کی خصوصی ہدایات پر بورڈ ملازمین و افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے۔