27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونیوالے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو تھیوری کے...

لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونیوالے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو تھیوری کے امتحانات (پیر) سے شیڈول کے مطابق ہوں گے ، ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔11مئی (اے پی پی):لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو تھیوری کے امتحانات آج (پیر) سے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ترجمان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے مطابق میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل بھی آج سے شیڈول کے مطابق شروع ہو رہے ہیں جبکہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو تھیوری کے سالانہ امتحانات 2025کل بروز پیر 12مئی سے ڈیٹ شیٹ کے مطابق

ریاضی ، بیالوجی، فائن آرٹس ( مارننگ سیکشن ) شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔اسی طرح شام کے سیشن میں بیالوجی ، کمپیوٹر سائنس اور آرٹ اینڈ ماڈل کی عملی ڈیزائننگ بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات اور میٹرک پریکٹیکل میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات رول نمبر سلپ کے مطابق اپنے سینٹرز میں ٹائم کے مطابق پہنچیں ۔انہوں نے کہا کہ ملتوی ہونے والے امتحانات انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو اور میٹرک پریکٹیکل کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595837

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں