26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور سمیت صوبہ بھر سے ڈی پورٹ کئے گئے غیر ملکی باشندوں...

لاہور سمیت صوبہ بھر سے ڈی پورٹ کئے گئے غیر ملکی باشندوں کی تعداد 10379 ہوگئی،ڈاکٹر عثمان انور

- Advertisement -

لاہور۔16اپریل (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر سے ڈی پورٹ کئے گئے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی تعداد 10379 تک جا پہنچی،کے دوران 11 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے جبکہ656 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بدھ کو اس حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ لاہور میں 05، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں،بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے،

- Advertisement -

سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین کے انخلا کے عمل میں تیزی لائیں،سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سیکورٹی اداروں، انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582651

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں