32.7 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ...

لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا عمل جاری ہے،ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔4مئی (اے پی پی):لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا عمل جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 468کومبنگ آپریشنز، 15500مشتبہ افراد کی چیکنگ، 47مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق41سرچ اینڈ سویپ آپریشنزکے دوران 3368افراد سے پوچھ گچھ جبکہ4مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے اور سنگین جرائم میں ملوث 137 اشتہاری، 74 عدالتی مفرور، 45 عادی مجرمان بھی گرفتار ہو ئے،جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران 9مجرمان کیفر کردار تک پہنچایا گیا جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ سنگین وارداتوں میں ملوث مجرمان کے خلاف سرچ و کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592459

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں