لاہور۔18مارچ (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم دن کے اوقات میں درجہ حرارت بڑھنے لگا ۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 14جبکہ زیادہ سے زیادہ 32سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 28فی صد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 87رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں فیز8ڈی ایچ اے 109،ذکی فارمز127،فدا حسین روڈ110،فیز 8 ایوی گرین 88،سی ای آر پی آفس93اور یو ایس قونصلیٹ میں 114ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔