23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

لاہور۔17اپریل (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر لاہور سٹی علی بابر رائے نے یونین کونسل 171، 169 اور 198 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر راوی زون طارق شبیر نے یوسی 18، 19 اور 8 کا دورہ کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نشتر زون محمد سلیم آسی نے یوسی 245، 244 اور 250 میں کاموں کا معائنہ کیا۔اسی طرح، اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاون محمد خواجہ عمیر نے یوسی 87 اور 88 میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ منصوبے جلد مکمل کئے جائیں۔

تمام انتظامی افسران کی جانب سے ٹھیکیداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ترقیاتی کام بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا نے واضح کیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے۔ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت مکمل ہونے والے منصوبے شہر کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گے اور شہری براہ راست ان سے مستفید ہوں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583360

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں