لاہور نالج پارک منصوبہ سے 2040 تک 40 ہزار افراد کو روزگار ملے گا،حکومت کو 5.9کھرب روپے کی آمدن ہوگی

198
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) لاہور نالج پارک منصوبہ سے سال 2040 تک 40 ہزار سے زائد افراد کو روزگارملے گا جبکہ 11ہزار 200پی ایچ ڈی سکالر بھی پیدا ہونگے ۔ منصوبہ پر ایک ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ لاہور نالج پارک کمپنی کے مطابق منصوبہ سے 25 سال کے دوران حکومت کو 5.9کھرب روپے کی آمدنی ہوگی۔ اس دوران منصوبہ میں کام کرنے والے افراد کو 253ارب روپے کی آمدنی ہوگی جبکہ حکومت کو 178ارب روپے کارپوریٹ ٹیکس کی مد میں ملیں گے ۔