36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںلاہور پولیس جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لئے متحرک ہے،سی سی...

لاہور پولیس جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لئے متحرک ہے،سی سی پی او

- Advertisement -

لاہور۔13مئی (اے پی پی):سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لئے متحرک ہے اور رواں سال اب تک10800 سے زائد اشتہاری مجرمان،8400 سے زائد عدالتی مفرور اور3600 سے زائد عادی مجرمان گرفتارکئے گئے ہیں۔منگل کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کینٹ ڈویژن سے2402،سول لائنزسے914، سٹی سے2289، اقبال ٹائون سے2301، صدرسے1433اورماڈل ٹائون سے1465اشتہاری مجرمان حراست میں لئے گئے ہیں ۔

کینٹ ڈویژن سے1617،سول لائنزسے916، سٹی سے1744، اقبال ٹائون سے2348، صدرسے966اورماڈل ٹائون سے819عدالتی مفرور پابند سلاسل کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کینٹ ڈویژن سے531،سول لائنزسے312، سٹی سے1136، اقبال ٹائون سے921، صدرسے 457اورماڈل ٹائون سے342عادی مجرمان گرفتارکئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔اشتہاریوں کے خلاف کارروائیوں سے جرائم میں کمی آئی ہے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ سنگین وارداتوں میں ملوث مجرمان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے آپریشنزاور انویسٹی گیشن ونگز مشترکہ کارروائیاں کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596406

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں