لاہور۔11مارچ (اے پی پی):لاہور پولیس نے 10سالہ بچہ24گھنٹے میں باحفاظت بازیاب کرا لیا۔ سی سی پی او لاہور کی ڈی ایس پی گجر پورہ سہیل کاظمی اور ایس ایچ او محمد ذکا کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی پولیس ٹیم کی کارکردگی کی ستائش،مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کی تلقین کی ۔
ایس پی سول لائنز عبدالحنان کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مغوی بچے کو 24گھنٹے میں بازیاب کروالیا۔ گجر پورہ کے رہائشی ابو سفیان کے 10 سالہ بیٹے زمان کو6فروری کو اغوا کر لیا گیاتھا۔پولیس ٹیم نے اغوا کاروں عدیل، ابراراور بابرکو چوہنگ سے کارروائی کے نتیجے میں گرفتار کیا۔
کارروائی کے دوران اغواکاروں سے تاوان کے80لاکھ روپے اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس ٹیم نے ہیومن انٹیلی جنس اورجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کامیاب آپریشن کر کے بچے کو بازیاب کروایا۔سی سی پی او نے کہا کہ پولیس ٹیم نے جس تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کروایا وہ لائق تحسین ہے۔
بچے کی فوری اور باحفاظت بازیابی لاہور پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔قابل اور محنتی پولیس ملازمین محکمے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571006