لاہور۔25اپریل (اے پی پی):لاہور پولیس کی جانب سے پاکستان سپر لیگ 10کے پیش ِ نظر جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کے خلاف کریک ڈاون کے دوران رواں سال1326ملزمان کوگرفتارکر کے مختلف تھانوں میں 319مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 72لاکھ 48ہزارروپے سے زائد کی رقم برآمدکی گئی ہے۔
سٹی ڈویژن میں جوئے کے448،کینٹ میں 302، سول لائنزمیں 186، صدرمیں 103، اقبال ٹاون میں 155 اور ماڈل ٹاون میں 132ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کے خاتمے کیلئے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
سی سی پی او لاہورنے جوئے کے اڈوں اور آن لائن جوئے کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ریڈ کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قماربازی میں ملوث عناصر کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ آن لائن جوئے کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن گیمبلنگ کی ترغیب دینے والی سوشل میڈیا اپلیکیشنز پر کڑی نظر رکھی جائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588103