32.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور پولیس کی جانب سے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ،سی...

لاہور پولیس کی جانب سے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ،سی سی پی او

- Advertisement -

لاہور۔29اپریل (اے پی پی):سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کی جانب سے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،لاہور پولیس نے رواں سال4640سرچ آپریشنز کئے ہیں۔منگل کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشنز کے دوران1لاکھ 75ہزار سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا ہے۔

اس دوران 5لاکھ63ہزار سے زائد افراد کی چیکنگ بھی کی گئی ہے۔ دورانِ سرچ آپریشنز5لاکھ 60ہزار افراد کو تصدیق کے بعد کلیئر کردیا گیا۔ 2ہزار916افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔سرچ آپریشنز میں 277ہوٹلوں،81 گیسٹ ہاوسزاور 169ہوسٹلز کو چیک کیا گیاہے۔ اس دوران66فیکٹریوں،97بس اڈوں اور 9902دکانوں کی بھی چیکنگ کی گئی ہے۔

- Advertisement -

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میچز کے پر امن انعقاد کیلئے انٹیلی جنس بیسڈسرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری ہے۔پولیس افسران اور اہلکار دوران چیکنگ ناکوں پر شر پسند عناصر، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ بس ٹرمینلز، گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں، ریلوے سٹیشن اور غیر ملکی قونصلیٹس کے گرد و نواح کی آبادیوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنززجاری رکھے جائیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589337

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں