29.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور چڑیا گھر کی سفید ٹائیگرس صحتمند اور تندرست وتوانا ہے،انتظامیہ

لاہور چڑیا گھر کی سفید ٹائیگرس صحتمند اور تندرست وتوانا ہے،انتظامیہ

- Advertisement -

لاہور۔30اپریل (اے پی پی):لاہور چڑیا گھر کی سفید ٹائیگرس(شیرنی )کی حالت انتہائی خراب دکھائی جانے والی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو انتظامیہ نےگمراہ کن قرار دیا ہے ۔چڑیاگھر انتظامیہ نے اِس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ لاہورچڑیا گھر میں موجود سفید ٹائیگرس(شیرنی )اسوقت صحتمند اور تندرست وتواناہے ،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوڈیڑھ سال پرانی ہے جس پر تازہ ٹویٹ کرکے عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے اور یہ محض سستی شہرت حاصل کرنیکی کوشش ہے ۔ ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر عاصم بشیر چیمہ نے اس بارے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ویڈیو نومبر 2023 میں ہونیوالی اپ گریڈ یشن سے پہلے کی ہے جس میں ایک لنگڑائی ہوئی ٹائیگرس دکھائی گئی ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590622

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں