23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومتجارتی خبریںلاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رہنما علی عمران آصف کا...

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رہنما علی عمران آصف کا حکومت کی جانب سے صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے ریلیف پیکیج کا خیر مقدم

- Advertisement -

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):معروف کاروباری شخصیت اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رہنما علی عمران آصف نے وفاقی حکومت کی جانب سے صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے ریلیف پیکیج کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار معیشت کیلئے کم از کم دس سالہ پالیسی تشکیل دینا ہوگی جو پارلیمنٹ سے بھی منظور کرائی جائے ، صنعتوں کے ٹیکس ریٹس میں کمی کی بھی ضرورت ہے ۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے نجی بینکوں سے قرض لینے کی شرح میں کمی ہوئی ہے اس لئے نجی بینک اب قرضوں کا رخ صنعتوں کی طرف موڑیں ، مارک اپ کم سطح پر رکھنے کے لئے حکومت سبسڈی دے تاکہ ہماری پیداواری لاگت کم ہو سکے اور پاکستان عالمی منڈیوں میں حریف ممالک سے مقابلے کی دوڑ میں شامل ہو سکے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر کوئی بھی پالیسی پائیدار نہیں ہو سکتی اس لئے ہر شعبے کے لئے فوکل پرسن مقرر کئے جائیں تاکہ حکومت اور کاروبار ی شعبوں میں مضبوط روابط قائم ہو سکیں ۔ علی عمران آصف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعت بحال ہو گی تاہم مزید ریلیف فراہم کرنا ہو گا جس سے قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585031

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں