لاہور ڈویژن میں صحت کارڈ کی سہولت میسر ہو گئی ہے، آئندہ 45 دنوں میں پنجاب کے تمام خاندان صحت کارڈ کے ذریعے دس لاکھ تک سالانہ علاج کے اہل ہوں گے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

144
کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ) ہوگا، وزیراعظم کل رات قوم سے خطاب بھی کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ لاہور ڈویژن میں صحت کارڈ کی سہولت مکمل طور پر میسر ہو گئی ہے، آئندہ 45 دنوں میں صوبہ پنجاب کے تمام خاندان صحت کارڈ کے ذریعے دس لاکھ تک سالانہ علاج کے اہل ہوں گے۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس انقلابی پروگرام سے لوگوں کی صحت کے اخراجات اب ان کے بجٹ کا حصہ نہیں رہے اور یہ خرچ مکمل طور پر حکومت اٹھارہی ہے۔