36.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور کی انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت نے نان کسٹم پیڈ...

لاہور کی انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کیس کی سماعت 14 مئی تک ملتوی کر دی

- Advertisement -

لاہور۔30اپریل (اے پی پی):لاہور کی انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کے الزام میں درج مقدمہ میں ایکسائز انسپکٹر عبد الوحید، ڈائریکٹر آصف، ڈائریکٹر سہل ارشد، ڈپٹی ڈائریکٹر عدیل امجد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 14 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو شہادت کے لئے طلب کرلیا ۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے کیس کی سماعت کی۔ بدھ کو سماعت پر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی ۔عدالت نے گواہان کو آئندہ سماعت پر شہادت کے لئے طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 14 مئی تک ملتوی کر دی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590178

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں