23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور کی سیشن عدالت کا سات سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے...

لاہور کی سیشن عدالت کا سات سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم کو سزائے موت کا حکم

- Advertisement -

لاہور۔29جنوری (اے پی پی):لاہور کی سیشن عدالت نے سات سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں درج مقدمے میں نامزد ملزم علی رضا کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دے دیاہے ۔ایڈیشنل سیشن جج ملک تنویر احمد اعوان نے وکلا کے دلائل کے بعد کیس کا فیصلہ سنایا ،عدالت نے مجرم علی رضا کو مجموعی طور پر سزائے موت اور اکیس سال قید کی سزا سنائی۔

مجرم کے خلاف تھانہ مناواں پولیس نے 2022میں مقدمہ درج کیا تھا ،مجرم پر زیادتی کرنے کے بعد بچی کو قتل کرکے لاش سوئمنگ پول پر پھینکنے کا الزام تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مجرم کو گرفتار کیا تھا جبکہ پراسیکیوشن نے گواہوں کو عدالت میں پیش کیا اور مجرم کے خلاف کیس کو ثابت کیا جس کے بعد عدالت نے مجرم کو سزائے موت کا حکم اور اکیس سال قید کی سزا سنائی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553568

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں