23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمے میں ضمانت کا ریکارڈ پیش نہ...

لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمے میں ضمانت کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او کو معطل کر دیا

- Advertisement -

لاہور۔9اکتوبر (اے پی پی):چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے منشیات کے مقدمے میں دائر درخواست ضمانت کے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر تھانہ صدر سمندری کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت پیش ہو کر بھی ریکارد پیش نہ کرنا غیر ذمہ داری ہے، عدالت نے منشیات کے مقدمے میں نامزد ملزم محمد بلال کی دائر درخواست ضمانت منظور کرلی۔

دوران سماعت سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے موقف اپنایا کہ دو پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس دئیے گئے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کیوں زیر التوا ہے؟،ملزم کے وکیل شاہد قیوم چوہدری نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار کو انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے مقدمات میں ملوث کیا گیا،عدالتی حکم کے باوجود میڈیکل کرائے بغیر ملزم کو جیل بھجوا دیا گیا۔استدعا ہے کہ عدالت ملزم کی منشیات کے جھوٹے مقدمے میں ضمانت منظور کرے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510331

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں