لاہور۔6جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی گرفتاری سے روکنے اور جے آئی ٹی کے نوٹس کے خلاف عبوری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے فریقین کو درخواست گزار کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روک دیا۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے عبوری تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ فواد چوہدری کی جانب سے سمیر کھوسہ ظفر اقبال منگن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف پنجاب اور اسلام آباد میں 47سے زائد مقدمات درج ہیں۔ درخواست گزار 41 دن جسمانی ریمانڈ پر اور تقریبا چھ ماہ تک جوڈیشل لاک اپ میں رہا ، اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید کے دوران لاہور کے مقدمات میں اس کی گرفتاری ہوئی،
پنجاب کے دیگر اضلاع کے مقدمات میں ان کی گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔ کیسز میں گرفتاری نہ ڈالنا صریح خلاف ورزی ہے ،فریقین کو نوٹس جاری کیے جائیں۔ فریقین آئندہ سماعت سے قبل رپورٹ اور اپنے جواب جمع کروائیں ۔عدالت نے کیس کی سماعت 26جون تک ملتوی کردی۔