26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور ہائیکورٹ نے یوٹیلیٹی اسٹور کے کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف...

لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیلیٹی اسٹور کے کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف درخواست مسترد کر دی

- Advertisement -

لاہور۔24جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیلیٹی اسٹور کے کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف درخواست مسترد کر دی،عدالت نے قرار دیا کہ اسی نوعیت کی درخواست پہلے ہی ایک دوسرے بینچ سے مسترد ہو چکی ہے،اس لیے حقائق چھپا کر دوبارہ درخواست دائر نہیں کی جا سکتی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے یوٹیلیٹی اسٹور کے ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی،عدالت کے روبرو دائر درخواست میں درخواست گزار مزمل رفیق نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے

جبکہ مستقل ملازمین کو دوسرے محکموں میں منتقل کرنے کی پالیسی دی گئی ہے،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایک ہی محکمے کے ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ کنٹریکٹ ملازمین کی نوکریوں کے تحفظ کے لیے پالیسی بنانے کا حکم دیا جائے،تاہم عدالت نے حقائق چھپانے کی بنیاد پر درخواست مسترد کر دی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=551022

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں