لاہور۔29جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے جیل وارڈرن کی ملازمت پر بحالی سے متعلق درخواست پر محکمہ جیل خانہ جات سے عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت27 فروری تک ملتوی کر دی،جسٹس علی باقر نجفی نے محمد عمران کی درخواست پر سماعت کی۔ بدھ کو سماعت پر عدالتی حکم پر آئی جی جیل خانہ جات ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے اور یقین دہانی کرائی کہ اگر درخواست گزار وارڈن اپیل دائر کرتا ہے تو اسے بحال کر دیا جائے گا، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس نے دورانِ ڈیوٹی پولیس سروس کے لیے اپلائی کیا اور کوالیفائی بھی کر لیا،مگر محکمہ جیل خانہ جات نے این او سی جاری نہیں کیا،جس کی وجہ سے وہ پولیس کی نوکری حاصل نہ کر سکا اور محکمہ جیل نے بھی دوبارہ بحال نہیں کیا،جس پر عدالت نے محکمہ جیل خانہ جات سے عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت27 فروری تک ملتوی کر دی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553332